علی کاظم کےخالہ زاد بھائی سلطان پرویز اختر طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئے

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

علی کاظم کے خالہ زاد بھائی سلطان پرویز اختر منگل کی صبح طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئے.

ستم ظریفی دیکھیں کہ ان کے دو بھائی خود مایہ ناز ڈاکٹرز اور امریکہ کے شہر پریشاں نیویارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں دن رات مصروف ہیں اس لاک ڈاؤن نے انھیں اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت سے بھی روک دیا….

لیکن پشاور شہر میں کسی اسپتال نے انھیں یہ کہہ کر داخل نہیں کیا کہ ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے کسی دوسرے مریض کیلئے گنجائش نہیں.

تمام دوستوں سے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی درخواست ہے.
پروردگار ان کے اہل خانہ کو بھی یہ عظیم نقصان برداشت کرنے کی توفیق و طاقت عطا فرمائے.