کراچی میں آٹے کے مصنوعی بحران اور قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے

کراچی میں آٹے کے مصنوعی بحران اور قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
مساجدوں میں نماز ادائیگی اور بازاروں کو کھولنے کیلئے علماء وتاجراور سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،
غریب ومستحق پہلے ہی لاک ڈاؤن سے پریشان حال اور حکومت کے گھرگھر راشن پہچانے کے دعوئے خواب بن گئے،
عوام کو معاشی ریلیف اور راشن پیکیج کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے،
عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے عوامی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے

کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بے بس ہوچکی ہے،عوام کو بنیادسہولیات سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے مہنگائی وذخیرہ اندوزی کررہے ہیں،کراچی میں آٹے کے مصنوعی بحران اور قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے،حکمران عوام کیلئے آسانیاں نہیں کرسکتے تو مشکلات میں اضافہ کا سبب بھی نہ بنیں،غریب ومستحق پہلے ہی لاک ڈاؤن سے پریشان حال اور حکومت کے گھرگھر راشن پہچانے کے دعوئے خواب بن گئے،مساجدوں میں نماز ادائیگی اور بازاروں کو کھولنے کیلئے علماء وتاجراور سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،کورونا وائرس وباء سے اموات کم اور ہارٹ اٹیک وڈپریشن سے اموات زیادہ ہورہی ہیں،سفید پوش پریشان حال ہیں حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ اس کی روح کے مطابق پورے نہیں ہوئے،گھرگھر راشن کی تقسیم کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے کورونا وائرس کا خاتمہ چاہتے ہیں حکومت صرف اقدامات سے کام نہ چلائے بلکہ غریبوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے بھی عملی طور پر کام کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غریب ومستحق اور سفید پوش بھوکے رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں،عوام کو معاشی ریلیف اور راشن پیکیج کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے عوامی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،فلاحی وسماجی تنظیموں کا غریب ومستحقین کو راشن پہنچانے میں بڑا کردار ہے،الحمد اللہ ملک میں فلاحی سرگرمیاں فلاحی ادارے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرتے رہینگے۔#