بلدیہ ٹاؤن9-B میں فائبر کیبل میں تاخیر نہ قابل برداشت ہے-حافظ احمد ارباب

بلدیہ ٹاؤن9-B میں فائبر کیبل میں تاخیر نہ قابل برداشت ہے-حافظ احمد ارباب
____________
پی ٹی سی ایل اور صارفین کے مفاد میں مخلص و فعال ABM کی تعیناتی ناگزیر ہے-
____________

علماء امن کونسل پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی، پاسبان علم وادب پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور دارالعلوم مار ملت اسلامیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ کے پرنسپل حافظ احمد رباب، جامعہ فاروق اعظم کے صدروخطیب علامہ حماد اللہ حمادی، حق پرست اقلیتی کونسلر انتھونی تیجا، مسیحی سماج سنگت پاکستان کے چیئرمین شہزاد بھٹی،انٹرنیشنل لائرز و جسٹس فورم کے چیئرمین لالا فرہاد خان ایڈوکیٹ، مدرسہ ماریہ للبنات شعبہ کمپیوٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد آصف چوہان، کونسلر حاجی منظور، فرزندان ہزارہ پاکستان کے چیئرمین انجینئر رضوان تنولی، لالا ثناء اللہ مسعود، سید یوسف علی شمشاد، اسامہ حنیف، عامر خان رشید، آنسہ کرن ناصر اور دیگر راہنماوں نے مدرسہ معمار ملت ملت سیکٹر نائن بی بلدیہ ٹاؤن ن کا نیٹ نمبر 02132819000 گزشتہ دو سال سے ایک دن صحیح تو دوسرے دن پھر خراب ہوجانے کی شکایات اور سیکٹر نائن بی میں 6 ماہ سے وعدوں اور طفل تسلیوں کے باوجود تاحال فائبر کیبل نہ ڈالنے پرABM بلدیہ ٹاؤن عرفان سلیم کی غفلت اور عدم دلچسپی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ABP بلدیہ نے سائیٹ اور موقع پر آکر فالٹ کی درستگی کے بجائے محض ریموٹ سے PTCL کا نظام چلا کر، محکمہ کوبدنام اور تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ہے- اور اپنی نااہلی اور فائبر کیبل کی تنصیب میں DMC کے محکمہ بی اینڈ آر کو رکاوٹ قرار دے کر حق پرست نمائندوں اور سندھ حکومت کوبدنام کرنے کی مہم کا حصہ بنا ہوا ہے- ان راہنماؤں نے کہا کہ تین درجن سے زائد درخواستوں کے باوجود 10/15 سال سے سیکٹر نائن بی میں فائبر کیبل کیوں نہیں ڈالی جا رہی ہے ہے اور نہ ہی ABM نے تاحال اس کی کوئی عملی و ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے- جبکہ منصوبہ بندی و سازش کے تحت اس ایریا کے صارفین پر ایسا بااثر اور سیاسی پشت پناہی کا حامل ٹائم میں مسلط کردیا گیا ہے جو کہ نہ فالٹ درست کرتا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت سننے کو تیار ہوتا ہے-
معروف معلم و قلمکارحافظ احمد ارباب میں وفاقی وزیر مواصلات، چیئرمین PTCL، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور وفاقی محتسب اعلی پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر 9-B میں ہنگامی و ترجیحی بنیادوں پر فائبر کیبل کی تنصیب کرا کر ، بلدیہ ٹاؤن میں مخلص و عوام دوست ABM تعینات کرکے ، صارفین و اداروں کو ذہنی اذیت سے بھی نجات دلائی جائے-