سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار دو فلائٹس چلائی جا ہیں گی تاکہ ہم وطنوں کو وطن واپس لایا جاسکے ذوالفقار بخاری

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذولفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار دو فلائٹس چلائی جا ہیں گی تاکہ ہم وطنوں کو وطن واپس لایا جاسکے ذوالفقار بخاری سعودی عرب میں کیمونٹی ممبران سے آن لائن کانفرنس کر رہے تھے

سمندر پار پاکستانیوں کے معاون خصوصی ذولفقار عباس بخاری نے کورونا وائرس کے بعد تبدیل ہوتی صورتحال اور دیار غیر میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو سننے کے لئے آن لائن کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئ سعودی عرب کے عہدیدار ون اور چند کمیونٹی اراکین سے آن لائن ویڈیو کانفرنس پر بات کررہے تھے ۔ ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پندرہ ہزار کے قریب ورکرز کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں جبکہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب میں چار ہزار کے قریب افراد موجود ہیں جو فلائٹس کی بندش کے باعث واپس نہیں جاسکے ان تمام افراد کی واپسی کے لئے ہفتہ وار دو فلائٹس چلائی جا ہیں گی جن کی تعداد کی تعداد کو بڑھایا بھی جاسکتا یے ان تمام فلائٹس میں سعودی عرب میں مرنے والوں کی میتوں کو بھی پاکستان بھیجا جاے گا، ہماری کوشش ہے کہ اقامہ ہولڈرز کی وطن واپسی کو بھی جلد ممکن بنایا جاسکے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی وزارت افرادی قوت کے وزیر سے بات کرکے ورکرز کی تنخواہوں اور ان کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے کہا ہے جس پر سعودی وزیر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ورکرز کو ان کی مراعات کے ساتھ روانہ کیا جاے گا ہم ایسے تمام بے روزگار ہونے والے ورکرز اور فیملیز کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ ان کو سفارت خانہ پاکستان کے ذریعے راشن پہنچایا جاسکے جدہ میں پاکستانی مخیر حضرات ضرورت مندوں کو کےاراکین رہے ہیں ۔زلفی بخاری نے کہا سعودی عرب مین پاکستانی اسکولوں کو طلباء کو فیسوں مین رعائت دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ریاض میں سفارت خانے نے نے آن لائن کچھ صحافیوں کو کیا جبکہ جدہ قونصلیٹ نے کسی صحافی کو کانفرنس کی دعوت نہین دی
Ameer-Mohammad-Khan-Jedda