پاکستان میں ایک دن میں 26 اموات، اب تک کل 327 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 26 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 806 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکام کے مطابق پنجاب میں مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ خبیر پختونخوا تاحال 114 ہلاکتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سندھ میں اب تک 92 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد اور بلوچستان میں وبا پھیلنے کی رفتار میں کمی آئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران احتیاطی تدابیر نہ اپنانے سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔