وزارت اطلاعات و نشریات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی : شبلی فراز

حکومت اورمیڈیا کے درمیان پل کاکرداراداکریں گے
اطلاعات ونشریات کے وزیرسیدشبلی فرازنے کہاہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جدیدخطوط پراستوار کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ وہ ملک کاتشخص بہتر بنانے ، حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اوروزارت اطلاعات کی ساکھ مزیدبہتربنانے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ حکومت اورمیڈیا کے درمیان پل کاکرداراداکریں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کااس اہم ذمہ داری کے لئے اعتمادکرنے پرشکریہ اداکیا۔