کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بڑی نوید سنادی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی ٰوہاب  نے کہا ہے کہسندھ سے بڑی تعداد میں مریض شفایاب ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں دو سو آٹھ مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی۔  شفایاب ہونے والے مریضوں نے آئسولیشن اختیار کی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تعلق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔سندھ میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد ساڑھے گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔  کورونا کو شکست دینے کے لئے سندھ حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔  شہریوں سے سماجی دوری اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے۔ الحمداللہ ہم متحد ہوکر اس وباء کا خاتمہ کرینگے۔