لڑکی کو لفٹ دینا مہنگا پڑگیا۔ نوجوان لڑکا مشکل میں پھنس گیا

اکیلی لڑکی کو دیکھ کر لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا ۔ گاڑی میں جانے والا نوجوان خود مشکل میں پھنس گیا ۔

ایک نوجوان لڑکا گاڑی چلا رہا تھا اچانک ایک خوبصورت نوجوان لڑکی سڑک کنارے ہاتھ کے اشارے سے گاڑی رکو آتی ہے اور پھر گاڑی روکنے پر قریب آکر کہتی ہے کہ پلیز مجھے آگے تک لفٹ دے دیں


یہاں ٹیکسی نہیں مل رہی اوبر سروس بھی نہیں آرہی نیٹورک کا پرابلم بھی ہے ۔لڑکا اسے لفٹ دے دیتا ہے لڑکی آگے والی سیٹ پر برابر میں بیٹھ جاتی ہے گاڑی چل پڑتی ہے دونوں میں راستے میں بات چیت بھی شروع ہوجاتی ہے


لڑکی پوچھتی ہے کہ آپ کا نام کیا ہے لڑکا اپنا نام بتاتا ہے لڑکی جینز اور اسمارٹ شرٹ بہن کر بہت خوبصورت اور سمارٹ دکھتی ہے لڑکا خوشی خوشی اس کے ساتھ گپ شپ کرنے لگتا ہے لڑکی بتاتی ہے کہ میں اسٹڈی کر رہی ہو گریجویشن کر رہی ہو اور آپ کیا کرتے ہیں ؟
لڑکا بتاتا ہے کہ میں بھی اسٹڈی کر رہا ہوں ۔


لڑکی پوچھتی ہے کہ آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے ؟
لڑکا شرما کر کہتا ہے کہ نہیں ۔
لڑکی ہنس کر کہتی ہے کہ ایسے کیسے ہوسکتا ہے ۔آپ اتنے گڈ لوکنگ ہیں اور خوبصورت گاڑی ہے گرل فرینڈ تو ضرور ہوگی اگر ایک سے زیادہ ہیں تو بھی بتادیں ۔

لڑکا ہنس کر ٹال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ۔
لڑکی کہتی ہے آپ کافی فنی لگتے ہیں مجھے تو کافی اچھے لگ رہے ہیں ۔
شریف آدمی لگتے ہیں ۔
کیا آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں ؟
لڑکا کہتا ہے ہاں فیس بک استعمال کرتا ہوں ۔
لڑکی کہتی ہے اپنا نام بتائیں اکاؤنٹ سرچ کر لو ں۔
لڑکا اپنی آئیڈی بتاتا ہے تو لڑکی اور لنڈ ریکوئسٹ بھیج کر اوکے کرا لیتی ہے ۔
لڑکی پوچھتی ہے آپ کے پاپا کیا کرتے ہیں کتنی پاکٹ منی مل جاتی ہے ۔
لڑکا کہتا ہے وہ آپ جان کر کیا کریں گی ؟
لڑکی کہتی ہے اگر آپ مجھے اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہیں تو کیسا خیال ہے ؟
لڑکا حیران ہو کر مسکراتا ہے اور کہتا ہے کہ پانچ منٹ میں آپ کو میں اتنا اچھا لگنے لگا ہوں کیسے؟

لڑکی کہتی ہے آپ نے سنا نہیں کبھی کبھی کوئی پہلی نظر میں ہی اچھا لگنے لگتا ہے ۔

لڑکا شرما جاتا ہے ۔

لڑکی پوچھتی ہے آپ کے پرس میں کتنے پیسے ہیں ؟
لڑکا حیرت کا اظہار کرتا ہے ۔

لڑکی کہتی ہے میں تو صرف یہ دیکھنے کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ اکثر اوقات لڑکے اچھی ڈریسنگ اور گاڑی سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی پاکٹ خالی ہوتی ہے دیکھنا چاہتی ہوں کے آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں ۔

کل کو اگر آپ کی کوئی گرل فرینڈ بنے اور گرل فرینڈ کہے کہ مجھے ڈھیر ساری شاپنگ کر آؤ تو پھر کیا کرو گے ؟

لڑکا کہتا ہے اگر تم جیسی گلفرینڈ ہوئی تو صرف اشارے کا انتظار کروں گا جو کہی گئی نہ کرادوں گا ۔

لڑکی کہتی ہے تو پھر آج کھانا کھلاؤ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے ؟


دونوں باتیں کرتے رہتے ہیں اور گاڑی ایک جگہ درختوں کے قریب پہنچتی ہے لڑکی کہتی ہے گاڑی ذرا یہاں سائیڈ پر روک لی یہیں رک کر باتیں کرتے ہیں ۔
اس دوران لڑکی اپنے موبائل سے کسی کو پیغام بھیجتی ہے کہ بقرہ ریڈی ہے جلدی آ جاؤ ۔

تھوڑی دیر میں موٹر سائیکل پر دو پولیس اہلکار وہاں پہنچ جاتے ہیں اور آکر لڑکے سے پوچھتے ہیں یہاں کیا کر رہے ہو ۔

لڑکا صاف گوئی سے بتاتا ہے میں جارہا تھا اس لڑکی نے لفٹ مانگی ۔ہم باتیں کر رہے ہیں ۔

لڑکی سے پوچھتے ہیں یہ کون ہے تم کون ہو ؟

لڑکی بتاتی ہے کہ یہ میرا بوائے فرینڈ ہے ۔
لڑکا انکار کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ نہیں میں تو اس لڑکی کو جانتا بھی نہیں اس نے صرف لفٹ مانگی تھی ہم باتیں کر رہے تھے ۔

اتنے میں آپ نہ جانے کہاں سے آگئے اور پتہ نہیں کیا سمجھ رہے ہیں ۔

لڑکی پھر بولتی ہے کہ نہیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ فیس بک پر دوستی کے بعد یہاں ملنے آئے ہیں یہ مجھے گاڑی میں بٹھا کر پتا نہیں کہاں لے جا رہا تھا وہ تو میں نے گاڑی رکوائی اور تھینک گا۔ڈ ۔کہ آپ آگئے ۔

یہ کہہ کر لڑکی گاڑی سے اتر جاتی ہے اور پولیس سے کہتی ہے کہ اس لڑکے کو لے جائیں ۔

لڑکی چلی جاتی ہے اور پولیس والے اس لڑکے کو گاڑی سے اتار کر اس کی تلاشی لیتے ہیں پولیس اہلکار اس کا پرس اور موبائل فون اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور پھر اسے ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ تھانے نہیں لے کر جارہے جاؤ اپنی جان بچاو اور یہاں سے بھاگ جاؤ آئندہ نہیں آنا ۔وہ لڑکا کہتا ہے مجھے اپنے والد کو فون کرنے دیں میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔پولیس والے اس کا موبائل فون لے لیتے ہیں اور اسے گاڑی میں بٹھا کر چابی دیکھتے ہیں کہ جاؤ چلے جاؤ ۔پھر پولیس والے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں اور وہ لڑکا حیران پریشان وہیں کھڑا رہتا ہے ۔

تھوڑی دیر بعد وہ پولیس اہلکار اسی لڑکی کے پاس پہنچتے ہیں اور اسے بتاتے ہیں کہ آج تو بڑا موٹا بکرا بکرا گیا تھا موبائل بھی ۔پھر وہ لڑکی اور پولیس والے مل کر پیسے بنتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کافی مہنگا فون ہے اور کافی پیسے مل گئے ہیں ۔

یہ سب کچھ دکھایا جاتا ہے سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو کلپ میں ۔جسے مزاحیہ انداز میں تیار کیا گیا ہے شرارت ٹی وی کی جانب سے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایڈ کیا جاسکے کہ وہ کس طرح مشکل میں پھنس سکتے ہیں اس لئے خود کو مشکل میں پھنسنے سے بچائیں اور کسی ٹریپ میں مت آئیں ۔لوگ آجکل پھنسانے کے لئے مختلف جال بچھا تے ہیں اور خوبصورت لڑکیوں کو لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر پیچھے سے پولیس بن کر آ جاتے ہیں اور لوٹ لیتے ہیں ۔لہذا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے