شبلی فراز منفرد مزاج کے آدمی ہیں، دھیمہ لہجہ دلفریب مسکراہٹ ان کی پہچان ہے

رپورٹ: وحید جنگ، جیوے پاکستان ڈاٹ کام

پاکستان کے نئے وزیر اطلاعات شبلی فراز اپنی مختلف طبیعت اور مزاج کی وجہ سے انفرادیت کے حامل انسان ہیں انتہائی دھیما شائستہ لہجہ اور چہرے پر دلفریب مسکراہٹ ان کی پہچان ہے وہ اردو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور پاکستان کی پہچان احمد فراز کے صاحبزادے اور پاکستان تحریک انصاف کے سینٹ میں قائد ایوان ہیں کوہاٹ سے تعلیم حاصل کرکے خیبر پختونخوا سے سینیٹر بننے والے شبلی فراز ہو پاکستان تحریک انصاف میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ سیاسی مخالفین بھی ان کے پرخلوص اور شائستہ طبیعت کے معترف ہیں پاکستان میں مجموعی طور پر ان کے وزیر اطلاعات بننے پر میڈیا میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور لوگ ان کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہورہی ہیں ۔فیڈریشن کے الیکشن کے موقع پر راقم الحروف سے ان کی ایک خوشگوار ملاقات کی یادیں آج بھی تازہ ہیں وہ نہایت شائستگی سے خود سے ملاقات کرنے والوں سے بات کرتے ہیں ان کی گفتگو انتہائی پراثر اور مدلل ہوتی ہے پاکستان کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں توقع کی جارہی ہے کہ ان کے وزیر اطلاعات بننے کے بعد حکومت اور میڈیا کے تعلقات میں بہتری رہے گی اور پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور وہ آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔