کراچی ۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت پارٹی کی معاشی کمیٹی کا ویڈیو لنک پراجلاس

کراچی۔ اجلاس میں نوید قمر، شازیہ مری، چوہدری منظور ودیگر کی شرکت

کراچی۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے معاشی ریلئف پیکیج کو ناکافی قرار دیدیا
کراچی۔ بےروزگاروں کیلے رقم 12ہزار سے بڑھا کر کم سے کم اجرت کے تحت 17500کی جائے۔ اجلاس میں مطالبہ
کراچی۔ غیر معمولی صورتحال میں وفاق کا فرض ہے کہ وہ صوبوں کی مدد کرے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ پوری دنیا میں صوبوں کی مدد کیلے وفاقی حکومتیں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ وفاق تمام صوبوں کی صحت کی سہولیات میں اضافہ کرے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ بیرونی امداد کوذاتی سامان سمجھ کر اپنی مرضی سے تقسیم کیا جارہا ہے ۔ نوید قمر کی اجلاس کو آگاہی
کراچی۔ کرونا کی مدد میں ملنے والی عالمی امداد کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ اٹھارویں ترمیم پر یہ کہہ دینا کہ صحت صوبوں کی ذمہ داری ہے صحیح نہیں صوبے اپنی وسعت سے ذیادہ کام کررہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ غیر معمولی صورتحال میں پوری دنیا میں وفاقی حکومتیں صوبوں کو مدد کررہی ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ چھوٹے تاجروں کیلے ریلیف پیکیج ٹیکسوں میں چھوٹ، آسان شرائط پر قرضہ اور دیگر مراعات دی جائے ۔ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ اس وقت کسان بھی وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اس صورتحال میں انہیں کھاد کو مد میں سبسڈی بجلی کے بلوں کی مد میں رلیف دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ ٹڈی دل کے حملہ کا خطرہ ایک بار پھر موجود ہے۔ اجلاس پر معاملہ پر آگاہ کیا گیا
کراچی۔ ٹڈی دل سے موجود خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی حکومت جامعہ منصوبہ بندی کرے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ بےروزگاروں کیلے رکھی گئی رقم 200 ارب سے کم کرکے 75ارب روپے کردی گئی ہےجس پر تشویش ہے۔ شازیہ مری
کراچی۔ وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرکے اضافی پیسے صوبوں کو دے۔ چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ
کراچی۔ این ایف سی کی مد میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والا ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ اس وقت ہمیں فوری طور پر فوڈ سیکیورٹی پر توجہ دینی ہوگی جوآنے والے دونوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا ۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ خوراک کی سپلائی لائن، اسٹوریج اور اس کی کھپت کیلے قبل ازوقت اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ جیسے وزیراعظم صرف اسلام آباد کا ہے اور اس کی سوچ مئیر اسلام آباد سے زیادہ کی نہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری
کراچی۔ وزیراعظم کو پورے ملک کے سربراہ کے طور پر خود کو آگے لانا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری