اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کا ریکارڈ بناتے ہوئے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں ٹاپ پر تھیں تاہم اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5.9 ملین یعنی 59 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئیں
اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان 58 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں جو اب دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا
ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے دونوں کے انسٹاگرام پر 5.4 ملین فالوورز ہیں۔

اداکارہ ایمن کے علاوہ ان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد اب تک 49 لاکھ ہوچکی ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے انہیں مبارکباد بھی دی