نادرا کے دفاتر کھولے جائیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نادرا آفس کھولنے کا معاملہ اٹھا دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ نادرا کے دفاتر کھولے جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے حصول میں کچھ افراد کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ افراد کے یہ انگوٹھے کے نشانات کے مسائل نادرا کے دفاتر کھلنے سے ہی حل ہوں گے۔

احساس کیش پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر کھولنے کی درخواست وزیرِ اعظم عمران خان کو گزشتہ ہفتے بھجوائی گئی تھی