ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد سوالیہ نشان بن گیا

ٹوکیو: جاپان میں کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کا انعقاد اب سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2021 میں بھی اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، وبا پر قابو نہیں پایا گیا تو میگا ایونٹ منسوخ ہوسکتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کروناویکسین کی دریافت تک حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے، اولمپکس کو 2021 سے آگے نہیں بڑھا سکتے، وبا 2021 تک رہی تو اولمپکس منسوخ کرنا پڑیں گے
خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 میں ہوں گے، پہلے یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے۔

البتہ اب جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی تاریخوں پر بھی سوالات اٹھادیے ہیں۔ اسپورٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، اس کی بڑی وجہ بے قابو مہلک وائرس ہے