فیصل ایدھی کا انٹرویو کرنے والی اےآروائی ٹیم کرونا کا شکار ہوگئی ۔آفس کے آٹھ ممبرز کے ٹیسٹ پوزیٹیو آگئے

فیصل ایدھی کا انٹرویو کرنے والی اے آر وائی ٹی وی کی ٹیم کرونا کا شکار بن گئی ہے فیصل ایدھی کا انٹرویو کرنے کے لیے جانے والے تین لوگ کرونا کا شکار ہوگئے ہیں

اور واپس آکر وہ آفس میں مزید لوگوں سے ملے مجموعی طور پر آفس میں آٹھ لوگوں کا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا ہے جبکہ اے آر وائی ٹی وی کے اسلام آباد آفس کے قریبی مسجد واقعہ ایف 7 مرکذ کے امام صاحب کو بھی کرو نا نے اپنا شکار بنا لیا ہے اور ان کی فیملی ممبرز بھی لپیٹ میں آگئے ہیں مجموعی طور پر 21 لوگوں کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے ان میں سے آٹھ لوگ پوزیٹو پائے ہیں انہیں حکومتی ایس او پی کے تحت اب احتیاط کرائی جا رہی ہے صابر شاکر نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان سمیت دیگر اسٹاف ممبرز کا بھی ٹیسٹ ہوگا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان سمیت دیگر لوگوں کی صحتیابی کے حوالے سے دعا کریں