ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بڑا اقدام ۔او پی ایس اور ڈٹیلمنٹ پوسٹنگز کا خاتمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بڑا اقدام ۔او پی ایس اور ڈٹیلمنٹ پوسٹنگز کا خاتمہ-

ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بڑا اقدام ۔او پی ایس اور ڈٹیلمنٹ پوسٹنگز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نسیم الغنی سہتو نے جب سے ادارے کا چارج سنبھالا ہے ادارے کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کی ضرورت مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں اور ادارے میں قانون کی حکمرانی اور قواعد کے مطابق کام کرنے کی روایت قائم کر رہے ہیں جس کی ماضی میں کم مثال ملتی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عام تاثر تھا کہ یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے اور ادارے کی کالی بھیڑوں نے کرپشن اور خلاف قانون کاموں کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ میڈیا کے نام پر بعض کالی بھیڑوں نے بلیک میلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچایا ہوا تھا اور ادارے کے اکثر معاملات کو ہائی جیک کر رکھا تھا ۔اس مشکل صورتحال میں نسیم الغنی سہتو نے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیلنج کو قبول کیا اور صورت حال میں بہتری لانے کے لئے جرتمندانہ اور انقلابی فیصلے شروع کیے جن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ۔ے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ادارے میں ان پے اسکیل کے تحت تعیناتیاں ختم کر دی گئی احکامات پر عملدرآمد سےاگلے عہدوں پر تعینات 100 سے زائد جونئیر افسران زد میں آئے ہیں
ڈی جی کے حکم نامہ پر عمل کرتے اگلے عہدوں پر تعینات جونئیر افسران کو اصل عیدوں پر واپس بھیج دیا گیا واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2011 میں یہ حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت مختلف اوقات میں اس پر عملدرصمد کے لیے یاد دہانی کے لیٹر جاری کرتی رہی ہے۔موجودہ ڈی جی نے اس پر فوری عملدرآمد کرادیا اس سے قبل سابقہ ڈی جی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی بجائے ادارے میں افرادی قوت کی کمی کا بہانہ بناتے رہے ہیں دریں اثناء ایس بی سی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہید ملت روڈ پر پینٹ ہاوس کے خلاف انہدامی کارروائی عدالتی فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے