کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام رضاکاروں کی حوصلہ افزائی

رپورٹ : طارق اقبال،  کویت

سفارتخانہ پاکستان نے حالیہ دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے حالات کی کشیدگی کے پیشِ نظر، کمیونٹی کو روزمرہ کی ضروریاتِ زندگی مہیا کرنے کے لئے اپنے تئیں کوششوں سے ڈرائی راشن کے انتظامات کئے چونکہ اشیاء بلک پیکنگز میں تھیں اس لئے سفیرِ محترم نے اپنی رہنمائی میں ان اشیاء کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مہیا کرنے کے لئے کارٹن پیکس میں تقسیم کروایا اور اس مرحلے میں سفارتخانہ کے عملے نے اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کے لئے اپنی خدمات دیتے ہوئے یہ کام خود سر انجام دیا اس سلسلے میں پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت نے اپنے وولنٹئیرز کی سروسز سفارتخانہ کو مہیا کیں اور سفیرِ محترم نے پاکستانی بچوں کی حوصلہ افزائی اور فلاحی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلانے کے لئے ان پاکستانی بچوں کو بھرپور موقع فراہم کیا اور سیفٹی کے پروٹوکولز کو خاطر میں لاتے ہوئے اُنھیں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے اس کام میں حصہ ڈالنے کے لئے شامل کیا۔  

پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کے وولنٹئیر کی ٹیم جو کہ محمد مغیز (ولد اعجاز احمد اعجاز نائب صدر پی بی ایف پی کے)، حماد ندیم، عبداللہ ایوب، محمد عبداللہ اور عاطف یونس پر مشتمل تھی نے اپنی بھر پور توانائی اور دلفشانی سے اس کارِ خیر میں حصہ لیا اور روزانہ کی بنیادوں پر پہلے راشن کی پیکنگ اور پھر تقسیم کا یہ کام سفارتخانہ پاکستان کی نگرانی اور رہنمائی میں انجام دیا اور روزانہ کی بنیادوں پر رجسٹرڈ افراد کی لسٹوں کے مطابق ضرورت مند افراد میں تقسیم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت محمد طاہر بشیر نے سفیرِ محترم کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے ہماری یوتھ کو کمیونٹی ویلفئیر کے اس کام میں ایک نادر موقع فراہم کیا اور خدمت کے جذبے سے روشناس کرایا اور صدر پی بی ایف پی کے ان نوجوان بچوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں بہترین خدمات سرانجام دیں اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کے لئے بڑھ چڑ کرحصہ لیا۔