بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے، سنجے منجریک

سابق بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے۔

ایک انٹرویومیں سنجے منجریکر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے نوجوان بیٹسمین کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ منجریکر نے کہاکہ بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنا مجھے بہت پسند ہے، میں ان کے کیریئر کا جائزہ لے رہا ہوں، انھوں نے گذشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کوئی آسٹریلیا میں سنچری اور 90 رنز بنائے تو پھر اس کا نوٹس لینا ہی پڑتا ہے