سابق آسٹریلین کرکٹر کا ثناء میر کو خراج تحسین

سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا استھیلیکر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو خراج تحسین پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ثناء کے یادگار 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل پر کیپ دیتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثناء کو یہ کیپ دینے کا اعزاز میرے پاس ہے
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ثناء نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے ثناء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی آئندہ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ثنا پاکستان کے نوجوانوں کے لیے متاثرکٴْن شخصیت ہیں۔ثناء میر نے بھی جوابی ٹوئٹ میں لیسا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 9 جولائی 2017 کو ثناء میر نے اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جس کا کیپ لیسا نے انہیں دیا تھا۔کیپ دیتے ہوئے لیسا نے ثناء کو ’اسپیشل پلیئر‘ قرار دیا تھا