اسپین میں بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر یورپی ملک اسپین میں بچوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسپین میں وبا سے 22 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور دو لاکھ کے لگ بھگ متاثرین ہیں۔اسپین میں ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اور بچوں کو محدود علاقے میں باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہےپارکس اور ساحل پر بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ کھیل کود اور ورزش کرتے دیکھا گیا۔