عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کے بعد چین میں سکولوں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے

پیر کو چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں سکول کھلنے کے بعد طلبہ نے تین ماہ بعد پڑھائی کا آغاز کیا ہے۔گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں چین کے صوبے ہوبائی کے مرکزی شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کے باعث جنوری کے آخری ہفتے میں ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔چین میں وبا سے چار ہزار 632 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 82 ہزار 900 افراد متاثر ہوئے۔