فردوس اعوان کی چھٹی، شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی وزارت اطلاعات میں انٹری

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے