مسلم لیگی رہنما شیخ فضل الہیٰ کے بہنوئی شیخ رفیق احمد کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

مسلم لیگی رہنما اور سماجی شخصیت شیخ فضل الہیٰ کو صدمہ ان کے بہنوئی شیخ رفیق احمد حرکت قلب بند ہوجانے سے لاہور میں انتقال کر گئے ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے مسلم لیگی رہنما اور سماجی شخصیت شیخ فضل الہی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم شیخ رفیق احمد کی عمر 55 برس تھی وہ ہارٹ اٹیک سے گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے تھے انہوں نے بس ماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ شیخ فضل الہیٰ اپنے بہنوئی شیخ رفیق احمد کے انتقال کے بعد لاہور گئے تھے اور ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے کے بعد اب کراچی واپس پہنچ گئے ہیں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں اور کاروباری تجارتی حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے شیخ فضل الہی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے ۔