وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس

* اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک

* اجلاس میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والوں کیلئے دعائے مغفرت

* کورونا وائرس حالات کے پیش نظر نجی اسکولوں کے بچوں کو 20 فیصد فیس میں رعایت دی گئی ہے

* اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، سندھ کابینہ اجلاس میں آگاہی

* سندھ کابینہ نے 20 فیصد اسکول فیس میں کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی

* یہ فی میں رعایت اپریل اور مئی 2020 کیلئے ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* ایڈووکیٹ جنرل کو فیس میں رعایت کے حوالے سے سہی طرح کیس پیس کرنے کی ہدایت

*ایس بی آر

* سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس معاف کر دیا

* اس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ