حکومت وفاق اور اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے، 18 ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کیا جائے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ18 ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، اس میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کیا جائے ۔

یر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اسے مشترکہ طورپر پارلیمان سے منظور کیا تھا۔ ملک کا اس وقت مسئلہ کورونا بحران سے نپٹنا ہے، ایسے میں اٹھارویں ترمیم پر نیا محاذ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صورت حال میں حکومت وفاق اور اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے۔