پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ2020 کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رائز پنجاب کے نام سے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں، بزنس و سرمایہ کاری کے فروغ کا پلان تیار کر لیا ہے، بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نئی ترجیحات کا تعین کرنا وقت کا تقاضا ہے، رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے لیے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے، سماجی تحفظ کے لیے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ اور ان کی ٹیم نے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020ء میں شامل کیا جائے گا، پنجاب حکومت کی جانب سے تمام محکموں میں50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں فوری 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

پنجاب میں سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جبکہ سرکاری اسکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں اور عمارتیں بھی بنائی جائیں گی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق پنجاب میں 100ماڈل اسکولز ، 2 ہزار کلاس رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے

Courtesy Jang