فطرہ اور فدیہ کی رقم 125 روپے مقرر

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رواں سال فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 125روپے فی کس ہے، فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق جو کے حساب سے فطرے کا نصاب320، کھجور سے 1600 روپے ہے،کشمش سے فطرے کا نصاب1920 اور پنیر سے 3540 روپے ہےچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ روزہ نہ رکھنے والے 30 روزوں کا فدیہ کم از کم3750 روپےدیں،جو کے حساب سے یہ فدیہ 9600 اور کھجور سے 48 ہزار روپے ہے،کشمش کے نصاب سے فدیہ57 ہزار 600 اور پنیر سے ایک لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھ

Courtesy ary urdu