بلاول بھٹو زرداری کا بی بی سی کو انٹرویو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو

وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بجائے سندھ کے بہتر کام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت 18ویں ترمیم کی غلط تشریح کر کے ملک کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ملکی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قومی بحران کے موقع پر مشکل فیصلے لیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ وفاق اور وزیر اعظم صوبوں سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

18ویں ترمیم وفاقی صوبوں کو اختیار دیتی ہے لیکن وفاقی حکومت کو راہ فرار نہیں دیتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے اور اس وقت وہاں قیادت کا فقدان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب وفاق سندھ کے اسپتال چھیننا چاہتا ہے تو اُس وقت اٹھارویں ترمیم نظر نہیں آتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پوری دنیا میں ایک وبا پھوٹی ہے اور ملک میں جنگ کی سی صورتحال ہے تو اِس وقت وفاق 18ویں ترمیم کی بات کررہا ہے، یہ بے حد زیادتی ہے، بلاول بھٹو

اگر 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا تو پھر ملک میں نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ادارہ کیوں موجود ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا تو پھر ملک میں وفاقی ہیلتھ سیکریٹری کیوں ہیں؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب سیلاب آتا ہے تو کوئی ایک صوبہ ہی متاثر نہیں ہوتا اور جب جنگ ہوتی ہے تو پورا ملک اس میں لڑتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں قیادت کے بحران کی وجہ سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے یکساں حکومتی پالیسی تو دور کی بات، قومی یکجہتی بھی نظر نہیں آ رہی ہے، بلاول بھٹو

لاک ڈاؤن کے خلاف وزیراعظم کے بیانات ابہام پیدا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ وقت ایک ملک بن کے سوچنے کا ہے، وزیر اعظم کے بیانات نہایت غیر ذمہ دارانہ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہر صوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق حالات کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش میں لگا ہوا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر صرف تنقید سننے کو ملے اور یہ پیغام ملے کے آپ اکیلے ہیں تو اس کے نتائج وفاق کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آزاد ممالک میں جہاں عوام کی جان و صحت کی بات آتی ہے تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

خان صاحب کی پالیسی میں ابہام اس بات کا تاثر دیتا ہے کہ ریاست پاکستان آزاد نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دنیا بھر میں مقبول فیصلوں کو ترک کر کے حکومتیں ان باتوں پر عمل درآمد کروا رہی ہیں جن سے ان کے عوام اور صحت کا تحفظ ممکن ہو، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت نے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے سب سے کامیاب صوبے کو تنقید کا نشانہ بنارہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ملک کی معیشت کو چلانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اقتصادی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنا بھی وفاق کا ہی کام ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

خوش قسمتی سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاشی مدد ملی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی کچھ سہارا دیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دیگر ترقیاتی منصوبوں سے پیسے کاٹ کر صحت پر خرچ کیے جائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ملک میں اس وقت صرف سیاست کھیلی جا رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جہاں کام ہو رہا ہے اس پر تنقید ہوتی ہے اور جہاں کام نہیں ہو رہا اس پر کوئی سوال تک نہیں پوچھا جاتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کورونا کی وبا سے ایک چیز ضرور واضح ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کر لے، وفاق صرف تنقید کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کورونا کی وبا سے ایک چیز ضرور واضح ہو گئی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت پی پی پی کی جتنی بھی تعریف کر لیں، وفاق صرف تنقید ہی کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ آیا قومی اسمبلی کے اِن پرسن اجلاس ہوں گے یا ورچوئل، بلاول بھٹو

اگر قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کے لئے کسی قسم کی قانون سازی کی ضرورت ہے تو وہ بھی سوچنا چاہیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری