فلم’’ سپائیڈر مین : ان ٹو دی سپائیڈر ورس2‘‘ تاخیر کا شکار ، اپریل کی بجائے اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

امریکی انیمیٹد فلم’’ سپائیڈر مین : ان ٹو دی سپائیڈر ورس2‘‘ کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔
فلم نے طے شدہ شیڈول کے مطابق8اپریل2022ء کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلم اب 7اکتوبر2022ء کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی