یاسر حسین اور اقراء عزیز ،فیروزخان کے معترف

اداکاریاسر حسین اور اقراء عزیز نیفیروزخان کی تعریف کردی ۔ حالیہ ایک شو میں شرکت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان ایک بہت اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور جس طرح سے وہ اپنی بیوی اور بیٹے کا خیال رکھتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

انہوںنے کہاکہ ڈرامہ ’’خدا اور محبت 3‘‘ میں عکس بندی کے دوران ان کی بیوی علیزے اور ان کا بیٹا انہیں 10 منٹ کے لئے ملنے آئے جس پر انہوں نے سیٹ پر سب کچھ چھوڑ کر اپنی بیوی اور بچے کو وقت دیا۔ اداکار یاسر حسین نے کہا کہ جب فیروزخان کی شادی ہوئی تو ان کی بیوی علیزے پر کافی تنقید کی گئی لیکن اصل میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں