کالی رات کے بعد صبح کا اجالا

26 اپریل 2017ء
کالی رات کے بعد صبح کا اجالا

پانچ سالہ عدالتی پابندی کے بعد آج کے روز اس تکلیف دہ پابندی سے نجات ملی اور دوبارہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لیا، ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ حوصلہ افزاء بات یہ تھی کہ میرا ضمیر مطمئن تھا کہ میں نے ایک آئینی صدر کیخلاف غیر آئینی اقدام کی حمایت کی بجائے اپنا عہدہ قربان کیا اور آرٹیکل 6 سے خود کو محفوظ رکھا اور آئین و پارلیمان کے وقار کو مجروح ہونے سے بچایا