جنوبی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پڑوسی ملک کے سربراہ زندہ ہیں

شمالی کوریا کے سربراہ 36 سالہ کم جونگ اُن کی شدید علالت اور موت کی خبروں کے بعد جنوبی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پڑوسی ملک کے سربراہ نہ صرف زندہ ہیں بلکہ ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر نے مختصر مگر واضح انداز میں شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن صحت مند ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے سیٹلائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریائی سربراہ کے زیر استعمال ٹرین ان کے کمپائونڈ میں موجود ہے جو ملک کے مشرقی ساحل کے قریب ہے