2 سالہ بچے کے ہاتھ سے گولی چل گئی، والد ہلاک

جارجیا میں ایک 2 سالہ بچے نے کھیلتے کھیلتے گولی چلا دی جو والد کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ اندوہناک واقعہ جارجیا کے جونز کاؤنٹی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر میں موجود بندوق کسی طرح سے 2 سالہ بچے کے ہاتھ لگ گئی۔

بندوق لوڈڈ تھی جو بچے کے ہاتھ سے چل گئی اور قریب موجود باپ کو جا لگی، گولی 28 سالہ والد کی پشت میں لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا
پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور دیکھا جارہا ہے کہ آیا گھر میں موجود ہتھیار لائسنس یافتہ تھا یا نہیں۔

پڑوسیوں نے مذکورہ شخص کی اچانک موت پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ 28 سالہ شخص خوش مزاج اور دوستانہ شخصیت کا حامل تھا اور اس کے پڑوسیوں سے بہترین تعلقات تھے