دھونی اب بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے

نئی دہلی: سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوبارہ کبھی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی سو فیصد آئی پی ایل میں کھیلیں گے لیکن وہ انڈیا کے لیے اور کھیلنا چاہتے ہیں اس سے متعلق دوسرا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا
سابق بھارتی آف اسپنر کو لگتا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے فیصلہ کر لیا تھا کہ 2019 ورلڈکپ میں بھارت کا جو بھی آخری میچ ہوگا،وہ ان کا بھی آخری میچ ہوگا،مجھے کچھ اور لوگوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے دھونی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، ورلڈکپ کا آخری میچ گزشتہ سال جولائی میں تھا، اس کے بعد سے ہم نے دھونی سے متعلق کوئی خبر نہیں سنی