عثمان بزدار کا جیلوں میں سحر اور افطار کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

جیلوں میں کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیلوں میں قیدیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے جیلوں میں سحر اور افطار کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ وزیراعلی پنجاب نے جیلوں کا وزٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جیلوں میں تمام اقدامات کا خود جائزہ لیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قیدیو ں میں کروونا کے سدباب اورعلاج و معالجے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ جیلوں میں قیدیوں کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے،کورونا سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائے گی،قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل اسٹاف کو بھی کورونا سے محفوظ بنانے کے لئے حکمت عملی اختیار کیا جائے۔
یاد رہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت پر مشتمل آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی نے بھی جیلوں میں قیدیوں کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا،چوہدری پرویز الہی نے تمام قیدیوں اورجیلوں کے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا اور چوہدری پرویز الہی کی جانب سے آل پارٹیز کمیٹی کی سفارشات حکومت کو ارسال کی گئی تھیں

Courtesy Gnn Urdu