ممتاز صنعت کار اور الکرم ٹاول انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئرمین مہتاب الدین چاولا انتقال کرگئے ۔بزنس کمیونٹی کا اظہار تعزیت

ممتاز صنعت کار اور الکرم ٹاول انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئرمین مہتاب الدین چاولا انتقال کرگئے

۔بزنس کمیونٹی کا اظہار تعزیت۔مہتاب الدین چاولہ کا شمار پاکستان کے انتہائی مہندی اور کامیاب صنعت کاروں میں ہوتا تھا آپ بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ آپ پر گہرے اعتماد کا اظہار کیا آپ کا نام بزنس کمیونٹی میں انتہائی عزت اور احترام سے لیا جاتا تھا آپ نے صنعت کاروں اور تاجروں کے درینہ مسائل کے

حل کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائیں اور عملی جدوجہد کرتے رہے بزنس کمیونٹی نے آپ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے

۔پارٹی کے سابق صدر میاں زاہد حسین اور راشد صدیقی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مہتاب الدین چاولہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مہتاب الدین چاولہ الکرم ٹاول انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر تھے وہ آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کے انتقال کی خبر بزنس کمیٹی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس جس نے ان کے انتقال کی خبر سنی وہ افسردہ ہوگیا پاکستان بھر سے بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں اور صنعتکاروں تاجروں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
رپورٹ وحید جنگ ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام