خلائی دور بین ہبل کو 30 سال پہلے لانچ کیا گیا تھا

خلائی دوربین ہبل اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس دوربین کو 30 سال پہلے 24 اپریل 1990 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس دوربین کو شروع میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے کائنات کے بارے میں ہمارے طرز فکر کو بالکل بدل دیا ہے۔
اس وقت ساری دنیا کی نظریں جیمز ویب خلائی دوربین پر لگی ہیں۔ یہ دوربین ہبل کی جگہ لینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اسے 30 مارچ 2021 کو لانچ کیا جائے گا لیکن ہبل خلائی دوربین آج بھی زندہ ہے اور اپنا کام بخوبی کر رہی ہے۔
ہبل دور بین کو 30 سال پہلے خلائی شٹل ڈسکوری کےذریعے لانچ کیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر ہبل خلائی دوربین کو 1986 میں لانچ کیا جانا تھا لیکن چیلنجر کی تباہی کے بعد یہ معاملہ تھوڑا ملتوی ہو گیا۔1990 سے ہی ہبل خلائی دوربین زمین کے مدار میں 620 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے