امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں مزید 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں مزید 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 2 ہزار 494 افراد ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2494 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 511 تک پہنچ چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 293 ہو گئی ہے۔

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثر 15 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے