وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی 1093 کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی 1093 کا افتتاح کیا۔ وزیراطلآت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 1093 سائیکو۔ سوشل سپورٹ اور تربیت کے لیے قائم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہا کہیہ 1093 محکمہ بلدیات نے یونیسیف اور این یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی ہے سید ناصر شاہ نے بتایا کہ25 سائیکائٹرسٹ /ماہر نفسیات ہائر کیے گئے ہیں ۔


صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات نے کہا کہ 1093 سروس کورونا وائرس کے مریضوں ( قرنطینہ) میں رکھے گئے لوگوں کے لیے ہے تاکہ ان مریضوں کے نفسیاتی مسائل کے سلسلے میں رہنمائی دی جا سکے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 1093 پر کال کرکے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کچھ حساس لوگ یا جو زیر علاج ہیں وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں اس لئے ہمارافرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں اُن کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی مریض کی کوئی خواہش ہے وہ 1093 پر کال کر کے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس سروس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آ ن لائن پلاٹ فارم کے ذریعے 100000 بچوں، خواتین اور مرد حضرات کی رہنمائی کی جائے گی۔