کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی سربراہی میں وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ایک خصوصی ملاقات کی اور انہیں کرونا وائرس کے بعد ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے ٹرانسپورٹرز اور غریب ڈرائیوروں کنڈیکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو درپیش شدید مالی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے صورت حال سے آگاہی دی –

وفد کے سربراہ سید ارشاد حسین شاہ بخاری نے وزیر ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ ٹرانسپورٹرز محنت کرکے حق حلال کی روزی کماتے ہیں یہ غریب لوگ ہیں ان پڑھ لوگ ہیں یہ اچھی بھلی روزی کما رہے تھے حکومت کے ایک حکم پر گاڑیاں رک چکی ہیں اور اب گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت ہے صوبائی حکومت فوری طور پر امدادی پیکج کا اعلان کرے لوگ بھوکے ہیں اور ان کے گھروں میں راشن بھی نہیں انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ٹرانسپورٹرز کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ گھر بٹھا کر مہینے کی تنخواہ ملازمین کو دے سکیں

کراچی میں بسی منیب سے ٹیکسی رکشہ چلانے والے دولاکھ ڈرائیور اور کلینر ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں حکومت کے حکم پر گاڑیاں رک چکی ہیں اور لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ کب حکومت اجازت دے اور ٹرانسپورٹ کاپیاں چلے تب تک حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی کفالت کرے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے

Report-waheed-jang-for-jeeveypakistan.com