عرفان محسود نے بھارتی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی ایتھلیٹ نے ’موسٹ سائیڈ لانجر‘ کاعالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، بھارت کے سئی دیپک نے ایک منٹ میں 59 سائڈ لانجز کئے تھے،عرفان نے72 سائڈ لانجز کرکے ریکارڈ توڑ ڈالا
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ’موسٹ سائیڈ لانجر‘ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ عرفان محسود بھارت کے کھلاڑی بودی سئی دیپک کا ’موسٹ سائیڈ لانجز‘ ریکارڈ توڑتے ہوئے گنیز بُک میں نام شامل کروانے میں کامیاب رہے ۔ بھارتی سئی دیپک نے ایک منٹ میں 59 سائڈ لانجز کئے تھے، عرفان محسود نے ایک منٹ میں 72 سائڈ لانجز کر کے ریکارڈ توڑ ڈالا
یاد رہے اس سے پہلے عرفان محسود بھی بھارت کے 6 عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں ، عرفان محسود اپنے نام مجموعی طور پر 28 گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں