تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق رشوت طلبی کے الزمات بے بنیاد ہیں: مرتضی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صنعتیں اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق رشوت طلبی کے الزمات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیراعلی پر الزام تراشی من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، اس قسم کی بے بنیاد آڈیو ٹیپ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے رابطہ کریں گےمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صنعتکار برادری خود ایسے ہتھکنڈوں کی تردید کرچکے ہیں، سندھ حکومت کی سچائی اور نیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے، ان عناصر کا کام ہمیشہ سے صرف الزام تراشی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت میں کمی نہیں کرے گی، پروپیگنڈا کرنے والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گے

Courtesy jang urdu