کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں مقیم کمیونٹی سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے،کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے،مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بھر پور ساتھ دیاہ گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کرونا وبا کا عروج دیکھ رہی ہے،میں سمجھتا ہوں آپ زیادہ کرب میں ہیں،مشکلات اور لاک ڈاؤن بھی آپ لوگوں نے دیکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے