گورنرسندھ عمران اسماعیل سے بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات ، لاک ڈاﺅن کے باعث کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد میں صبا انصاری ، نادیہ حسین ، اینجی مارشل اور عثمان بھٹی شامل تھے ۔ ملاقات میں کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات ، لاک ڈاﺅن کے باعث کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آرہی ہیں ہمیں اس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی مشکلات کا اندازہ ہے ، اسٹریٹیجک لاک ڈاﺅن کو یقینی بنانا ہوگا رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل زیادہ ضروری ہے