علی ظفر کی آواز میں حمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں اللّہ تعالیٰ کی تعریف میں دل چٴْھو لینے والی حمد پڑھ لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دٴْنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز تمام اہلیان اسلام سمیت پاکستانی فنکاروں نے مختلف طریقوں سے اپنے عزیز واقارب، مداحوں اور تمام مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد پیش کی، ایسے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں اِس پوری کائنات کے مالک کی تعریف میں حمد پڑھی۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انگریزی میں رمضان کریم کے حوالے سے ایک پیغام لکھا ہوا ہے اور آڈیو میں علی ظفر کی خوبصورت آوازمیں اللہ تعالیٰ کی تعریف میں پڑھی جانے والی حمد بھی چل رہی ہے۔

گلوکار نے ٹوئٹر پر خوبصورت حمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے ہم رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے اصل جوہر سے مربوط ہوں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’ایک گہری سطح پر اپنے خالق حقیقی سے جٴْڑیئے، اپنے عمل اور لفظوں سے اپنے روح کو پاک کریں۔‘علی ظفر نے لکھا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ اِس رحمتوں والے مہینے میں اچھے اور نیک کام کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔