بند اسٹیڈیمز میں کرکٹ سرگرمیوں میں کوئی حرج نہیں، مدثر نذر

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے کاہ ہے کہ کرکٹ کی سرگرمیاں بند اسٹیڈیمز میں بحال کرنے میں کوئی حرج نہیں، میچز کرانے سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے کھیل میں پیسہ آئے گا۔

ایک انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ یہ بات دٴْرست ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیل کا مزہ اور حسن نہیں تاہم بند اسٹیڈیمز میں میچز کرانے سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے کھیل میں پیسہ آئے گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ کرکٹ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ بند اسٹیڈیمز میں ہی کھیل ہوجائے، کرکٹ کی بہتری کے لیے کلب، ڈسٹرکٹ اور سٹی کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی۔مدثر نذر نے کہا کہ پی سی بی سے 31 مئی تک معاہدہ ہے، مستقبل میں کوچنگ یا اپنا کاروبار کرنے کا پلان ہے، مدثر نذر ان دنوں چھٹیوں پر انگلینڈ میں ہیں لیکن موجودہ صورتحال کی وجہ سے وہ واپس نہیں آسکے ہیں