بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ممکن بنانے کیلئے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے پر غور شروع

بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ممکن بنانے کیلئے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے پر غور شروع کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف آسٹریلوی حکومت نے فی الحال سخت ترین اقدامات اٹھا رکھے ہیں،دوسری طرف کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے سے مالی مشکلات کا شکار بورڈ نقصان کی تلافی کے لیے راستے تلاش کر رہا ہے،آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اسٹیٹس اور میڈیکل پینل کو ہدایت دی تھی کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات تجویز کریں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بورڈ کی کوشش ہے کہ رواں سیزن کے آخر تک اگر حالات قدرے بہتر ہوجائیں تو بھارتی ٹیم کو بلانے کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی جائے۔یاد رہے کہ یہ سیریز نہ ہونے سے آسٹریلوی بورڈ کو 300 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا