رمضان المبارک کی آمد پر شوبز ستاروں کی مبارک باد

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کھیلوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو ماہ صیام کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت جلد ہی کرونا کی وبا کو ختم کردے۔

معروف شخصیات نے ماہ مقدس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی اس ماہ مقدس کو لے کر کئی امیدیں ہیں جن کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے رمضان المبارک کی سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کی برکت سے اُن تمام لوگوں کو نجات عطا فرمائے جو درد کی کیفیت میں ہیں ! آمین۔
اداکارہ عروہ اور ماورا حسین اور حریم فاروق سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی رمضان کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو محفوظ رکھیں
ائزہ خان نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، ہمارے بڑوں کا سایہ ہم پر ہمیشہ اسی طرح قائم رکھے، ہمیں صحت دے، جو بیمار ہیں اُن کو صحت دے، ہم پر رحم کرے ! آمین، بے شک اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں سُن رہا ہے۔

الی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی
اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میں سب بابرکت، خوش اور محفوظ رمضان کی آمد مبارک ہو، اللہ ہم سب کو برائی سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے‘

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے فیروز خان نے بھی رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کرے یہ ماہ ہمارے اور اہل خانہ کے لیے رحمتوں کا مہینہ ثابت ہو‘