والدین کی غفلت، قینچی کمسن بچے کے سر میں گھس گئی

یجنگ: چین میں ماں باپ کی بے احتیاطی نے ننھے بچے کو زندگی اور موت کے منہ میں ڈال دیا، ڈاکٹروں نے دو گھنٹے آپریشن کرکے بچے کو بچالیا۔

(انتباہ: اس خبر میں بعض ایسی تصاویر ہیں جو بچوں اور کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہیں)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ’این ہوائی‘ میں پیش آیا۔ بچے نے کھیل کے دوران کلیپر(چھوٹی قینچی) کی نوک اپنے سر میں پھنسا لی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچہ گھر میں اسٹول پر کھڑا ہوکر قینچی سے کھل رہا تھا کہ اس دوران اچانک قینچی اس کے سر میں پھنس گئی جس پر والدین نے فوری طور پر متاثرہ بچے کو اسپتال پہنچایا۔
اس حادثے کے نتیجے میں بچے کی جان بھی جاسکتی تھی۔ بچے کی دادی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب والدین ٹی وی دیکھ رہے تھے، قینچی کو چھیڑے بغیر والدین نے بچے کو اسپتال پہنچایا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا تاہم بچے کو ابھی صحت یاب ہونا ہے