بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو کرونا مریض کے ساتھ بند کردیا

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزا دینا شروع کردی۔

بھارتی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا۔

نوجوانوں نے کرونا سے بچاؤ کا ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ ہی سوشل ڈسنٹسنگ کو کسی خاطر میں لائے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے ناکے پر اپنے ساتھ ایک نقلی ایمبولینس کھڑی کی ہوئی تھی جس میں ایک آدمی کو کرونا کا مریض بنا کر اسٹیچر پر لٹایا ہوا تھا۔

اہلکاروں نے نوجوانوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا
ولیس اہلکاروں نے تینوں نوجوانوں کو بتایا کہ اب انہیں ایمبولینس میں بند کیا جائے گا جس میں کرونا کا مریض ہے۔ یہ بات سنتے ہی نوجوان وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے مگر ناکے پر کھڑے افسران نے انہیں قابو کیا اور ایمبولینس میں زبردستی ڈال دیا
اکے پر کھڑے پولیس افسر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو اسی طرح ڈرایا جائے گا تاکہ انہیں کرونا کی حساسیت کا اندازہ ہوا