یپلز پارٹی بنگالیوں کو مایوس نہیں کرے گی

پیپلز پارٹی ان مسائل سے بھر پور نمٹنے کا عزم کیئے ہوئے بنگالیوں کو مایوس نہیں کرے گے ”صوبائی وزیر تعلیم و لیبر سندھ سعید غنی“
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ٹاون ناظم قائد و چیئرمین پاکستانی بنگالیزایکشن کمیٹی کے شیخ محمد فیروز نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر،صوبائی وزیر تعلیم و لیبر سندھ سعید غنی سے  ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے طویل ڈاک ڈاؤن کے تناظر میں ہونے والی عام آدمی کی معاشی بدحالی کے حوالے سے گفتگو ہوئی باالخصوص کراچی میں بسنے والے 35لاکھ اور ایک سو سترا آبادیوں اور علاقوں میں رہائش پذید پاکستانی محب الوطن بنگالیوں کے دیرینہ مسائل اوراور اس کے حل کے لیئے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سعید غنی کہا نے کہ صوبے بھر میں بسنے والوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور بنگالی بھائیوں کے مسائل بھی ہمارے ہیں اور ہم ان کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ہمارے پاس مسائل کے انبار ہیں موجودہ صورت حال انتہائی سنگین ہے مگر پیپلز پارٹی ان مسائل سے بھر پور نمٹنے کا عزم کیئے ہوئے ہم صوبے بھر میں بسنے والوں کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے کراچی میں بسنے والے بنگالیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔مزید یہ کہ لاک ڈاؤن میں عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مدد کے لیئے سندھ حکومت کی جانب سے ان آباد یوں میں جہاں بنگالی رہائش پزیر ہیں ان کو راشن کی فراہمی جلد کی جائے گی اور ان کے روزگار کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر شیخ فیروز نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں شہریوں چاہئے کہ موجودہ صورت حال میں سماجی دوری اور لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے اور وباء کا واحد حل ہے کیوں علاج سے احتیاط بہتر ہے